شناخت
وڈیو دیکھیں
شناخت
ہم اپنے بارے میں جو سمجھتے ہوں، وہ ہماری شناخت ہے۔ ہماری شناخت ہماری خاصیتوں اور شخصیت کے اوصاف سے بنتی ہے۔ سماجی عوامل جیسے ہماری رہائش کی جگہ، ہمارے میل جول کے لوگوں اور ہماری دلچسپیوں کا بھی ہماری شناخت میں حصہ ہوتا ہے۔
جنسی شناخت
انسان کو کس سے محبت ہوتی ہے اور وہ کس میں جنسی کشش محسوس کرتا ہے، اس سے اس کی جنسی شناخت کا پتہ چلتا ہے۔ کچھ لوگ خود کو مخالف جنس میں کشش رکھنے والے بتاتے ہیں یا خود کو ہم جنس پرست بتاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنے جنسی رجحان کی کوئی ایک پکی تعریف بیان نہیں کرنا چاہتے۔
صنفی شناخت
صنف ہماری شناخت کا ایک حصہ ہے۔ روایتی طور پر ہماری صنف پیدائش کے وقت جسمانی لحاظ سے طے ہوتی رہی ہے یعنی لڑکا یا لڑکی۔ صنفی کرداروں کے واضح نمونوں نے اس شناخت کو تقویت دی ہے۔ آج کے زمانے میں اس بات کو زیادہ قبول کیا جاتا ہے کہ دو اصناف میں تقسیم کا یہ طریقہ سب کے لیے ٹھیک نہیں ہے اور کچھ لوگ اپنی صنف اس سے مختلف بتائیں گے جس صنف کے ساتھ وہ پیدا ہوئے تھے یا وہ خود کو دونوں روایتی اصناف کے بیچ بیچ بیان کریں گے۔ لوگ لباس کے ذریعے یا دوسرے طریقوں سے جس طرح اپنی صنف نمایاں کرتے ہیں، اسے صنفی اظہار کہا جاتا ہے۔
آپس میں بات کریں
- شناخت اور انسانی تنوّع کے درمیان تعلق پر آپس میں بات کریں۔
- لوگوں کو دو اصناف میں تقسیم کرنے کے کونسے نقصانات ہو سکتے ہیں؟ کیا اس کے کوئی فائدے ہیں؟
- صنفی اظہار سے آپ کیا مراد لیتے ہیں؟
- آپ کے خیال میں صنف اور جنسی رجحان کے بارے میں روایتی سوچ کے الٹ چلنے والے شخص کو کونسے چیلنج پیش ہوں گے؟
- «LHBTQI+» کی اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو صنف اور جنسی رجحان کے عام انداز سے ہٹ کر ہوں۔ پتہ کریں کہ ان حروف کا کیا مطلب ہے۔
جملہ مکمل کریں
ہماری شناخت ہماری خاصیتوں اور ۔۔۔۔
جملہ مکمل کریں
انسان کو کس سے محبت ہوتی ہے اور وہ کس میں جنسی کشش محسوس کرتا ہے، اس سے اس کی ۔۔۔
جملہ مکمل کریں
ہم لباس کے ذریعے یا دوسرے طریقوں سے جس طرح اپنی صنف نمایاں کرتے ہیں، اسے ۔۔۔۔
درست جواب چنیں
ہماری جسمانی صنف کو کس چیز سے تقویت ملی ہو سکتی ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟