صحت اور طرزˏ زندگی
وڈیو دیکھیں
صحت اور طرزˏ زندگی
تاریخی ارتقاء
آج ناروے میں معیارˏزندگی بلند ہے۔ بہت سی خطرناک بیماریوں کی دوائیاں موجود ہیں اور فلاحی معاشرے میں ایسی سکیمیں موجود ہیں کہ سب لوگ طبی مدد اور ادویات حاصل کر سکتے ہیں۔ بچوں کو کئی بیماریوں کے خلاف مفت ویکسینز کی پیشکش ملتی ہے۔ پہلے زمانوں میں ناروے میں بہت سے لوگ غربت کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے ہلاک ہو جاتے تھے جیسے ناقص غذا یا تپدق۔ بہت سے لوگ اس لیے بھی ہلاک ہو جاتے تھے کہ بیماریوں کا علاج موجود نہیں تھا۔
ناروے میں پچھلے ایک سو سالوں میں صحتˏعامّہ میں بہت بہتری آئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فلاحی معاشرے نے ترقی پائی ہے اور اچھی اور محفوظ زندگیاں گزارنے کے لیے زیادہ اور بہتر مواقع مہیا ہوئے ہیں۔ ماضی کی نسبت اب ناروے میں لوگ زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔ بہت سے معمّر لوگ بھی پہلے کی نسبت زیادہ صحتمند ہوتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کو ایک لمبی، اچھی اور فعال زندگی گزارنے کا موقع ملتا ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ناروے کا معاشرہ بیماریوں سے بالکل پاک ہے۔ مثال کے طور پر بہت سے لوگوں کو پٹھوں اور ہڈیوں کی تکلیفیں ہیں۔ ذیابیطس اور موٹاپے کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ دل اور خون کی نالیوں کے امراض کے ساتھ ساتھ کینسر ناروے میں اموات کی عام ترین وجوہ ہیں۔
صحت کے مسائل کی روک تھام
ہماری صحت کتنی اچھی ہے، اس کا تعلق ہمارے طرزˏ زندگی سے ہو سکتا ہے۔ یہ بات ہماری جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ نفسیاتی صحت کے لیے بھی درست ہے۔ اگر ہم صحت بخش غذا کھائیں اور ورزش کریں تو ہمارے زیادہ دیر تک صحتمند رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ کینسر اور دل اور خون کی نالیوں کے امراض کا خطرہ ان لوگوں کے لیے زیادہ ہے جو تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
اگرچہ فلاحی معاشرہ عوام کی اچھی صحت کے لیے بہت ذمہ داری قبول کرتا ہے، یہ اکثر خود فرد پر بھی منحصر ہوتا ہے کہ وہ کیسے اپنی زندگی گزارتا ہے اور صحت کا خیال رکھتا ہے۔
نفسیاتی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ جسمانی صحت۔ اکثر لوگ تب خوش باش رہتے ہیں جب ان کا دوسرے انسانوں سے میل جول ہو۔ یہ اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزارنے، اچھے دوست ہونے یا اچھے ساتھی کارکن ہونے کی صورت میں ہو سکتا ہے۔ اچھی سوچیں، دلی سکون، اچھی نیند اور دوسرے لحاظوں سے اچھے حال میں ہونا بھی صحت کے لیے اہم ہے۔ ناروے میں کہا جاتا ہے کہ خوب ہنسنے سے زںدگی لمبی ہوتی ہے۔
خوراک
- خوراک اور صحت کے تعلق پر آپس میں بات کریں۔
- کیا آپ اب بھی وہی کچھ کھاتے ہیں جو آپ ناروے آنے سے پہلے کھاتے تھے؟
- کیا آب و ہوا اور خوراک کے درمیان تعلق ہے؟
- آپ کے خیال میں کھانے کی کونسی چیزیں غیر صحت بخش ہیں؟
- آپ کے خیال میں کھانے کی کونسی چیزیں صحت بخش ہیں؟
تارکین وطن کے ساتھ کام کرنے والے بہت سے طبی کارکنوں کو تارکین وطن کی صحت کی فکر ہوتی ہے۔ ان کی فکر کی وجہ یہ ہے کہ وہ نسلی نارویجنوں کی نسبت زیادہ تارکین وطن میں ان قسموں کے مسائل دیکھتے ہیں:
- ذیابیطس
- موٹاپا
- دانتوں کی خراب صحت
- ناقص غذائیت، بالخصوص فولاد اور وٹامن ڈی کی کمی
- ڈپریشن
آپس میں بات کریں
ذیابیطس - کینسر - دمہ - موٹاپا
الرجی - دل اور خون کی نالیوں کے امراض
- طرزˏ زندگی اور ان بیماریوں کے درمیان تعلق پر آپس میں بات کریں۔
- کیا یہ بیماریاں ان ملکوں میں عام ہیں جن سے آپ پہلے سے واقف ہیں؟
- آپس میں ان اسباب پر بات کریں جن سے تارکین وطن کو ناروے آنے سے پہلے کی نسبت اب مختلف صحت کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔
- ہم اپنی صحت برقرار رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
گرمیوں کا موسم ہے۔ ہانسن گھرانے کے سات، نو اور گیارہ سال عمر کے تین بچوں کو سکول سے چھٹیاں ہیں۔ انہیں دن لمبے لگتے ہیں اور وہ بور ہوتے ہیں۔ بچوں کے زیادہ تر دوست کہیں نہ کہیں گئے ہوئے ہیں یا دوسری چیزوں میں مصروف ہیں۔ ماما اور پاپا کام کے بعد تھکے ہوتے ہیں اور جب انہیں کام سے چھٹی ہو تو وہ گھر میں آرام سے وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس لیے یہ گھرانہ زیادہ وقت اپنے فلیٹ میں گزار رہا ہے۔
- اس گھرانے کی صورتحال کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟
- آپ کے خیال میں والدین کو کن باتوں پر سوچنا چاہیے؟
- کیا یہ صورتحال بچوں اور والدین کی صحت پر کسی طرح کے اثرات ڈال سکتی ہے؟
- کیا یہ صورتحال بچوں کے لیے دوسری چیزوں پر کسی طرح کے اثرات ڈال سکتی ہے؟
محمت چھٹی جماعت میں ہے۔ کلاس میں اس کے بہت سے اچھے دوست ہیں۔ وہ تفریح کے وقفے میں خوب فٹ بال کھیلتے ہیں۔ اس کے اکثر دوست مقامی فٹ بال کلب میں بھی کھیلتے ہیں۔ وہ ہفتے میں دو شامیں ٹریننگ کرتے ہیں۔ محمت کلب میں شامل ہونا چاہتا ہے لیکن اس کے والدین اس کے حق میں نہیں ہیں۔ اس پر پیسے لگتے ہیں اور ان کے گھرانے کی مالی استطاعت زیادہ نہیں ہے۔
- یہ صورتحال محمت کی صحت کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟
- والدین کی صورتحال کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟
درست جواب چنیں
آج ناروے میں معیارˏزندگی کیسا ہے؟
جملہ مکمل کریں
ہمارے زیادہ دیر تک صحتمند رہنے کا امکان اس طرح زیادہ ہوتا ہے کہ ہم ۔۔۔
درست جواب چنیں
کیا درست ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر چنیں
کونسی تصویریں صحت بخش طرزˏ زندگی دکھا رہی ہیں؟ کئی جواب ممکن ہیں۔