سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل معاملات میں پرکھنے کی صلاحیت
وڈیو دیکھیں
سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل معاملات میں پرکھنے کی صلاحیت
ہمارے دور میں اکثر لوگ بھرپور طریقے سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہم نیٹ بینک اور مختلف سرکاری محکموں میں لاگ ان کرتے ہیں اور ہم آن لائن شاپنگ کرتے ہیں۔ ہم بینک آئی ڈی، پاس ورڈ، انگلیوں کے نشانات یا چہرہ پہچاننے کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی شناخت کرواتے ہیں۔
سوشل میڈیا کی مثالیں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام ہیں۔ یہاں ہم اپنی آراء، تصویریں اور وڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ اس طرح ہم رشتہ داروں، دوستوں اور واقفوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ دن بھر میں ہم اکثر کئی طرح سے اپنا ڈیجیٹل فٹ پرنٹ چھوڑتے ہیں اور یہ سب کا سب سیو ہو جاتا ہے۔ کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر یہ فٹ پرنٹ غلط ارادے رکھنے والے کسی شخص کے ہاتھ لگ جائے تو کیا ہو سکتا ہے؟ اگر کوئی آپ کا پاس ورڈ حاصل کر لے تو؟ اگر کوئی آپ کی نجی تصویریں شیئر کر دے تو؟
آپ کا یہ خیال رکھنا اہم ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں، آپ کے بارے میں معلومات کسے مل رہی ہیں اور یہ معلومات کن مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر نجی تصویریں جیسے بچوں کی تصویریں ایسے لوگ بڑے آرام سے "چرا" سکتے ہیں جو ان کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں اس بارے میں بھی محتاط رہنا چاہیے کہ ہم دوسروں کے بارے میں کیا شیئر کرتے ہیں۔ ہمیشہ پہلے اجازت مانگیں۔
- اگر ہم اپنی پروڈکشن میں دوسرے لوگوں کی تحریریں، تصویریں، میوزک وغیرہ استعمال کریں تو ہمارا ہمیشہ یہ بتانا ضروری ہے کہ اس مواد کا کاپی رائٹ کس کے پاس ہے۔
- اخلاقیاتی شعور کا تعلق مختلف پہلوؤں کو سامنے رکھنے اور ان میں توازن رکھنے سے ہے تاکہ آپ بہتر فیصلے کر سکیں اور اپنے انتخابوں پر غور سکیں۔ آپ وہ کام کرنے میں بہتر بنتے ہیں جو معاشرے کے لیے، آپ کے گرد انسانوں کے لیے اور خود آپ کے لیے درست ہوں۔
ماخذ: نارویجن ڈاٹا پروٹیکشن اتھارٹی
سوشل میڈیا پر اور اس کے علاوہ بھی انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں۔ لوگ لکھتے ہیں، تبادلۂ خیال کرتے ہیں اور دلائل دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا آزادئ اظہار کے لیے بڑا کھلا میدان فراہم کرتا ہے۔ پرائیویسی کے ضوابط اور بعض قوانین آزادئ اظہار کی حدود مقرر کرتے ہیں۔ نسل پرستانہ یا امتیازی تبصرے لکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ یہ حدود پار کر جاتے ہیں۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر لکھتے ہوئے یعنی جب ہم کسی سے براہ راست بات نہیں کر رہے ہوتے، حد سے بڑھ جانا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب لوگ اپنی شناخت خفیہ رکھ سکتے ہوں تو بہت سی ایسی باتیں لکھی جاتی ہیں جو دلآزار بھی ہوتی ہیں اور غیر قانونی بھی۔ ڈیجیٹل معاملات میں پرکھنے کی اچھی صلاحیت کی نشانی یہ ہو گی کہ ہم آن لائن اپنے تبصرے صرف ایسے الفاظ میں لکھیں جو ہم کسی کو روبرو کہ سکتے ہوں۔
آپس میں بات کریں
- اگر آپ انٹرنیٹ پر اپنے بارے میں سرچ کریں تو آپ کو کیا ملتا ہے؟
- ڈیجیٹل معاملات میں پرکھنے کی اچھی صلاحیت کے مطلب پر تبادلۂ خیال کریں۔
- پرائیویسی اور ڈیجیٹل معاملات میں پرکھنے کی صلاحیت کے درمیان تعلق پر بات کریں۔
- اس چیز کی اہمیت پر آپس میں بات کریں کہ ہمیں احساس کرنا چاہیے ہم سوشل میڈیا پر کیا شائع کر رہے ہیں۔
- اگر تبصروں والے حصے میں ہم اپنی شناخت چھپا سکتے ہوں تو آپ کے خیال میں اس کے نتائج کیا ہوتے ہیں؟
درست جواب چنیں
کیا سوشل میڈیا پر دوسروں کی تصویریں شیئر کرنے سے پہلے ہمارا اجازت مانگنا ضروری ہے؟
درست جواب چنیں
انٹرنیٹ پر کیا لکھنے کی اجازت نہیں ہے؟
درست جواب چنیں
ڈیجیٹل معاملات میں پرکھنے کی اچھی صلاحیت کی نشانی کیا ہے؟
درست جواب چنیں
پرائیویسی کا کیا مطلب ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟