دو تہذیبوں میں زندگی گزارنا
دو تہذیبوں میں زندگی گزارنا
سب انسان ایک معاشرے اور ایک تہذیب میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس تہذیب میں ہم یہ سیکھتے ہیں کہ ہم دوسروں کے ساتھ کیسے زںدگی گزاریں گے، کیا درست اور کیا غلط ہے اور ہم دنیا میں اپنا کیا مقام سمجھتے ہیں۔ بچے والدین سے بھی سیکھتے ہیں اور اپنے گردوپیش کے معاشرے سے بھی۔ مختلف تہذیبوں میں فرد کے کردار کے متعلق سوچ مختلف ہے۔ ان مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں آسانی کے لیے ہم تہذیبوں کو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ ہم ان دو گروہوں کو 'میں-تہذیبیں' اور 'ہم-تہذیبیں' کہتے ہیں۔
میں-تہذیب میں فرد کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ مثبت اقدار کی مثالیں خودمختاری، برابر قدر اور برابری ہیں۔ ہم-تہذیب میں گروہ کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ مثبت اقدار کی مثالیں فرمانبرداری، احترام اور اچھے رشتے ہیں۔
دو تہذیبوں کے ساتھ پلنے والے بچوں کو کبھی کبھار گھر میں اور گھر سے باہر الگ الگ اصولوں کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔ اس بارے میں آراء مختلف ہو سکتی ہیں کہ شائستہ اور درست رویّہ کیا ہے اور بچے کے طرز عمل کے بارے میں توقعات مختلف ہو سکتی ہیں۔
آپس میں بات کریں
- ان پہلوؤں پر بات چیت کریں جو ہم-تہذیبوں اور میں-تہذیبوں کے درمیان مختلف ہیں۔ کیا ان کے درمیان بالکل واضح حدود موجود ہیں؟
- کیا نارویجن تہذیب ایک ہم-تہذیب ہے، میں-تہذیب ہے یا ان دونوں کے بیچ بیچ کی تہذیب ہے؟
- ایک ہم-تہذیب سے تعلق رکھنے والے شخص کو میں-تہذیب سے واسطے پر کونسی مشکلات پیش آئیں گی؟
- ایک میں-تہذیب سے تعلق رکھنے والے شخص کو ہم-تہذیب سے واسطے پر کونسی مشکلات پیش آئیں گی؟
- میں-تہذیب اور ہم-تہذیب میں بچوں کی پرورش پر بات چیت کریں۔
درست جواب چنیں
بچے کس سے اور کیسے سیکھتے ہیں؟
درست جواب چنیں
تہذیبوں میں فرق کو سمجھنے میں آسانی کے لیے ہم تہذیبوں کو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ ہم ان دونوں گروہوں کو کیا کہتے ہیں؟
درست جواب چنیں
ہم-تہذیبوں کے نمایاں پہلو کیا ہیں؟
درست جواب چنیں
میں-تہذیبوں کے عام پہلو کیا ہیں؟ کئی جواب ممکن ہیں۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟