ناروے میں اقلیت اور اکثریت
ناروے میں اقلیت اور اکثریت
انسان ہر زمانے میں دنیا کے ایک علاقے سے دوسرے میں منتقل ہوتے رہے ہیں۔ قدرے نئے زمانے میں ترک وطن کی ایک مثال لوگوں کی یورپ سے امریکا کو ہجرت ہے۔ 1820 سے 1930 کے عرصے میں 3 کروڑ سے زیادہ یورپی باشندے امریکا منتقل ہوئے۔ ناروے سے تقریباً آٹھ لاکھ افراد نے نقل مکانی کی۔
ناروے میں رہنے والوں کی اکثریت کا خاندانی پس منظر نارویجن ہے۔ گزشتہ 60 سالوں میں ناروے میں بہت سے تارکین وطن آئے ہیں۔ ان میں سے کچھ پناہ گزینوں کے طور پر آئے ہیں جبکہ کچھ کام کرنے کے لیے آئے ہیں۔ یہ لوگ یورپ سے بھی اور باقی دنیا سے بھی آئے ہیں۔
2024 کے آغاز میں ناروے کی آبادی تقریباً 55 لاکھ ہے۔ ان میں سے 10 لاکھ سے زیادہ افراد بیرون ناروے پیدا ہوئے یا ان کے والدین بیرون ناروے پیدا ہوئے۔ یہ تعداد ناروے کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ ناروے میں بسنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد ناروے کی شہریت رکھتی ہے۔ تارکین وطن کے سب سے بڑے گروہوں کا تعلق پولینڈ، لتھوئینیا، یوکرائن سویڈن اور شام سے ہے۔ ناروے کی سب بلدیات میں تارکین وطن رہتے ہیں۔ تاہم زیادہ تارکین وطن دیہی علاقوں کی نسبت شہروں میں رہتے ہیں۔
قومی اقلیتیں
ناروے میں بہت سے نسلی گروہ ہیں جو اس ملک سے کئی صدیوں سے وابستہ ہیں۔ ہم ان گروہوں کو قومی اقلیتیں کہتے ہیں۔ ہماری قومی اقلیتیں یہ ہیں
- سامی
- یہودی
- کوین/نارویجن فنش
- جنگلوں کے باسی فنش
- روما
- رومانی/tatere
ماخذ: regjeringen.no
ناروے نے 1999 میں قومی اقلیتوں کے حقوق کے معاہدے کی توثیق کی۔ اس معاہدے میں مرکزی حکومت ایسے سازگار حالات پیدا کرنے کا عہد کرتی ہے کہ قومی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے اپنی تہذیب کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا ممکن ہو جس میں مذہب، زبان، روایات اور ثقافتی ورثہ شامل ہے۔
انٹیگریشن (معاشرے کا حصہ بننا)
ناروے کا سیاسی ہدف ایک ایسا معاشرہ بننا ہے جہاں اکثریت اور اقلیتیں اچھے طریقے سے مل کر رہ سکیں اور اس ملک سے اتحاد اور وابستگی محسوس کریں جس میں ہم سب رہتے ہیں۔ انٹیگریشن پالیسی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تارکین وطن اور ان کے بچوں کو بھی اکثریت کے برابر اپنے وسائل استعمال کرنے اور معاشرے میں کردار ادا کرنے کا موقع حاصل ہو۔ یہ ممکن بنانے کا ایک اہم ترین طریقہ یہ ہے کہ ملک میں رہنے والے سب لوگوں کو نارویجن زبان پر عبور حاصل ہو۔
آپس میں بات کریں
- کیا آپ کے آبائی وطن میں تارکین وطن کے آ کر بسنے کا رجحان زیادہ ہے یا وہاں کے لوگ دوسرے ملکوں میں جا کر بسنے کا زیادہ رجحان رکھتے ہیں؟
- لوگ اپنے وطن سے نقل مکانی کیوں کرتے ہیں؟
- آپ کے خیال میں ناروے میں تارکین وطن کی زیادہ بڑی تعداد دیہی علاقوں کی نسبت شہروں میں کیوں رہتی ہے؟
- کچھ شہروں کے کچھ حصوں میں تارکین وطن کی بھاری تعداد رہتی ہے۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟ کیا آپ اسے اچھا سمجھتے ہیں؟ یہ کیوں اچھا ہے یا کیوں اچھا نہیں ہے؟
- کیا تارکین وطن کو اس ملک کی زبان سیکھنی چاہیے جہاں وہ جا کر آباد ہوں؟ کیوں، یا کیوں نہیں؟
- تارکین وطن جس ملک میں جا کر آباد ہوں، کیا انہیں وہاں کے لوگوں جیسے خیالات اور طرز زندگی کو اپنانا چاہیے؟ کیوں، یا کیوں نہیں؟
- کیا آپ کے وطن میں قومی اقلیتیں ہیں؟
- قومی اقلیتوں کے اپنی تہذیب برقرار رکھ پانے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی ذمہ داری پر بات کریں۔
درست جواب چنیں
ناروے کے تقریباً کتنے باشندے بیرون ناروے پیدا ہوئے ہیں یا بیرون ناروے پیدا ہونے والے والدین کی اولاد ہیں؟
درست جواب چنیں
زیادہ تر تارکین وطن کہاں رہتے ہیں؟
جملہ مکمل کریں
تارکین وطن کے لیے اپنے وسائل کا استعمال ممکن بنانے کے لیے یہ اہم ہے کہ ۔۔۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟