انٹروڈکشن پروگرام اور انٹیگریشن ایکٹ
انٹروڈکشن پروگرام اور انٹیگریشن ایکٹ
انٹروڈکشن پروگرام کے مقاصد یہ ہیں:
- پروگرام کے شرکاء کو نارویجن زبان میں بنیادی قابلیت دلانا
- پروگرام کے شرکاء کو نارویجن معاشرتی زندگی سے بنیادی آگہی دلانا
- شرکاء کو روزگار یا تعلیم کے لیے تیار کرنا
ناروے کے حکام جانتے ہیں کہ ایک نئے ملک میں شروع کے عرصے میں لوگوں کے لیے ملازمت حاصل کرنا اور خود اپنی کفالت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے سٹورٹنگ (نارویجن پارلیمنٹ) نے انٹیگریشن ایکٹ کے نام سے ایک قانون منظور کیا ہے۔ یہ قانون ناروے کی بلدیات کو یہ ذمہ داری بھی سونپتا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو انٹروڈکشن پروگرام فراہم کریں۔
اس پروگرام میں شرکاء نارویجن زبان سیکھتے ہیں اور ناروے کے معاشرے اور دنیائے روزگار کے متعلق تربیت اور علم حاصل کرتے ہیں۔ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ پروگرام کے اختتام پر شرکاء ملازمت یا تعلیم شروع کریں۔ پروگرام کی مدت تین ماہ سے لے کر تین سال ہو سکتی ہے جو لوگوں کی گزشتہ تعلیم اور تجربے پر منحصر ہے۔ پروگرام کے شرکاء کو مالی مدد ملتی ہے۔
انٹروڈکشن پروگرام کے حصے یہ ہوں گے
- نارویجن زبان کی تعلیم
- نئے ملک میں کامیاب زندگی کے لیے مدد
- والدین کے لیے رہنمائی (ان سب لوگوں کے لیے جن کے بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہے)
- روزگار یا تعلیم کے لیے تیار کرنے والا مواد
ماخذ: IMDi
آپس میں بات کریں
- پناہ گزینوں کو انٹروڈکشن پروگرام کی پیشکش کیوں ملتی ہے؟
- سب تارکین وطن کو انٹروڈکشن پروگرام کی پیشکش کیوں نہیں ملتی؟
- انٹروڈکشن پروگرام کے شرکاء سے کیا تقاضے کیے جانے چاہیئں؟
- آپ کے خیال میں پروگرام کے شرکاء کی کیا توقعات ہوتی ہیں؟ معاشرہ پروگرام کے شرکاء سے کیا توقعات رکھتا ہے؟
درست جواب چنیں
انٹروڈکشن پروگرام کا کیا مقصد ہے؟
درست جواب چنیں
انٹروڈکشن پروگرام کی مدت کتنی ہے؟
درست جواب چنیں
انٹیگریشن ایکٹ کس نے منظور کیا؟
درست جواب چنیں
انٹروڈکشن پروگرام کون فراہم کرتا ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟