رہائشگاہ
وڈیو دیکھیں
رہائشگاہ
رہائشگاہ
ناروے میں 27 لاکھ سے 30 لاکھ تک رہائشگاہیں ہیں۔ ان میں سے تقریباً نصف الگ بنے مکان ہیں۔ اوسلو جیسے بڑے شہروں میں زیادہ تر رہائشگاہیں بلاکوں اور بڑی عمارتوں میں ہیں۔ چھوٹی بلدیات میں زیادہ تر رہائشگاہیں الگ بنے مکانوں کی صورت میں ہونا عام ہے۔ تقریباً 82 فیصد گھروں کے افراد اپنی رہائشگاہ کے مالک ہیں جبکہ باقی 18 فیصد گھروں کے افراد کرایے کے گھر میں رہتے ہیں۔
- اپنا ملکیتی گھر: آپ اپنے گھر کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ کسی سے پوچھے بغیر گھر کی مرمت وغیرہ کر سکتے ہیں اور اسے کرایے پر دے سکتے ہیں۔ آپ گھر کے سارے اخراجات خود ادا کرتے ہیں (بلدیاتی محصولات، مالک مکان کی انشورنس اور گھر کو درست حالت میں رکھنے کے اخراجات)۔ آپ گھر خریدنے کے لیے ساری رقم کا انتظام خود کرتے ہیں۔
- ہاؤسنگ سوسائٹی: آپ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک شیئر (حصے) کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ کو اپنی رہائشگاہ کے استعمال کا بلا شرکت غیرے حق حاصل ہوتا ہے۔ آپ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بہت سے اصولوں اور ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ اپنا فلیٹ خریدتے ہوئے آپ ڈیپازٹ ادا کرتے ہیں۔ اس رقم کا انتظام آپ خود کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ہر مہینے کرایہ بھی ادا کرتے ہیں۔ کرایے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مشترکہ قرض، بلدیاتی محصولات اور مالک مکان کی انشورنس میں سے آپ کا حصہ ادا کیا جاتا ہے۔
رہائشگاہ کے لیے رقم کا انتظام
رہائشگاہ خریدنا بہت مہنگا ہے اور اکثر لوگ اس کے لیے بینک سے رقم قرض لیتے ہیں۔ عام طور پر لوگ سالہا سال ہر مہینے قرض واپس لوٹاتے رہتے ہیں۔ ہمیں بینک سے رہائشگاہ کی پوری قیمت کے برابر قرض نہیں مل سکتا۔ خود ہمارے پاس پیسے ہونا بھی ضروری ہے۔ اسے ذاتی سرمایہ کہا جاتا ہے۔ بنیادی اصول یہ ہے کہ ہم رہائشگاہ کی قیمت کا 15 فیصد اپنی بچت سے مہیا کریں۔ پھر رہائشگاہ کی قیمت کا 85 فیصد ہمیں بینک سے بطور قرض مل سکتا ہے۔ تاہم بینک سے قرض لینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم مستقل آمدن یا کوئی اور مالی ضمانت رکھتے ہوں۔ بینک کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہم قرض کی قسطیں اور سود ادا کرنے کے قابل ہیں۔
آپس میں بات کریں
- اپنی ملکیتی رہائشگاہ رکھنے اور کرایے پر رہائش کے فوائد اور نقصانات پر آپس میں بات کریں۔
- آپس میں بات کریں کہ اپنے ملکیتی گھر اور ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشگاہ کے درمیان کون کون سے فرق ہیں۔
- بینک سے قرض لینے کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ اس کے لیے کیا ضروری ہے؟
- finn.no یا کسی اور ویب سائیٹ پر جا کر اپنے رہائشی علاقے میں برائے فروخت رہائشگاہیں دیکھیں۔ یہ کس قسم کی رہائشگاہیں ہیں؟ ان کی قیمتیں کیا ہیں؟
درست جواب چنیں
ناروے میں کتنی رہائشگاہیں ہیں؟
درست جواب چنیں
یہ کس قسم کی رہائشگاہ کی خاصیتیں ہیں کہ آپ:
- بلا شرکت غیرے اپنی رہائشگاہ کے استعمال کا حق رکھتے ہیں
- ضوابط اور اصولوں پر عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں
- فلیٹ خریدتے ہوئے ڈیپازٹ ادا کرتے ہیں
- ہر مہینے کرایہ ادا کرتے ہیں
درست جواب چنیں
ہمارے پاس رہائشگاہ خریدنے کے لیے کل قیمت کا کتنا حصہ ہونا ضروری ہے؟ ہمیں بینک سے کتنا قرض مل سکتا ہے؟
درست جواب چنیں
اپنے ملکیتی گھر کی خاصیتیں کیا ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟