ٹریڈ یونینز
ٹریڈ یونینز
ناروے میں ملازمین کی تنظیمیں بھی ہیں اور آجروں کی تنظیمیں بھی ہیں جن کا کام اپنے ارکان کے حقوق اور اہم معاہدوں کے لیے ان کے باہمی تعاون کے امکانات کا تحفظ کرنا ہے۔ ناروے میں ملازمین کی تقریباً 50 فیصد تعداد ٹریڈ یونینز/لیبر تنظیموں کی رکن ہے۔
ٹریڈ یونینز کا سب سے اہم کام تنخواہ اور دوسرے حقوق کے سلسلے میں آجروں کے ساتھ مذاکرات کرنا ہے۔ یہ کام کے وقت، تفریحی چھٹیوں اور ملازمت میں تربیت کے حقوق ہو سکتے ہیں۔ مذاکرات کے اختتام پر معاہدے تحریر کیے جاتے ہیں اور آجر اور ملازمین دونوں معاہدوں پر عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ اگر فریقین کا اتفاق نہ ہو پائے تو ملازمین کو ہڑتال کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔
جائے کار پر اچھا ماحول پیدا کرنے کے لیے آجر اور ملازمین کا مختلف معاہدوں کے متعلق باہمی تعاون ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے ناروے میں دنیائے روزگار کو ایسے منظّم کیا گیا ہے کہ مل کر فیصلے کیے جائیں اور بہت سے طریقوں سے اداروں میں جمہوریت برقرار رکھی جائے۔ ملازم کی بات سنی جائے گی اور اسے اپنے کام کی صورتحال میں موزوں تبدیلیاں کروانے میں شریک ہونے کا موقع ملے گا۔ ٹریڈ یونین کے ذریعے ملازمین گفت و شنید میں شریک ہوتے ہیں اور انہیں ادارے کے کام کے متعلق معلومات ملتی ہیں۔
تمام آجر یہ یقینی بنانے کے پابند ہیں کہ جائے کار پر صحت، ماحول اور حفاظت (helse, miljø og sikkerhet, HMS) برقرار رکھی جائے۔ اس کام کے انتظام اور نگرانی میں عملے کا نمائندہ یعنی سیفٹی ریپریزینٹیٹیو اور انتظامیہ کا نمائندہ شریک ہوں گے۔
آپس میں بات کریں
- آپ کے وطن میں ٹریڈ یونینز کی کیا اہمیت ہے؟
- ہڑتال کے حق پر بات چیت کریں اور بتائیں کہ یہ حق کن حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- آپ کے خیال میں بہت سے لوگ ٹریڈ یونین کا رکن بننے کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟
- آپ کے خیال میں جو نصف کے قریب لوگ ٹریڈ یونین کا رکن نہ بننے کا انتخاب کرتے ہیں، وہ کیوں رکن نہیں بنتے؟
درست جواب چنیں
ناروے میں کتنے فیصد ملازمین ٹریڈ یونینز/ٹریڈ آرگنائزیشنز میں شامل ہیں؟
درست جواب چنیں
ٹریڈ یونینز کا سب سے اہم کام کیا ہے؟
درست جواب چنیں
اگر آجروں اور ملازمین کا اتفاق نہ ہو پائے تو ملازمین کیا کر سکتے ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟