تنخواہ اور ٹیکس
تنخواہ اور ٹیکس
تنخواہ
جب ہم ناروے میں تنخواہ کا ذکر کرتے ہیں تو یہ اکثر سالانہ تنخواہ یا فی گھنٹا تنخواہ ہوتی ہے۔ ناروے میں ٹیکس سے پہلے کل (گروس) سالانہ تنخواہ اوسطاً چھ لاکھ ستّر ہزار کرونر کے قریب ہے (2023 میں)۔ خواتین اوسطاً مردوں سے کم کماتی ہیں۔ اس کی وجوہ یہ ہو سکتی ہیں کہ خواتین کی زیادہ بڑی تعداد جزوقتی ملازمتیں کرتی ہے اور زیادہ خواتین کم تنخواہ دلانے والے پیشے چنتی ہیں۔
تنخواہ مذاکرات کے ذریعے طے کی جا سکتی ہے۔ مذاکرات یا تو براہ راست آجر اور ملازم کے درمیان یا آجر کے نمائندوں اور ملازمین کے نمائندوں کے درمیان ہوتے ہیں۔ جب ملازمین کسی ٹریڈ یونین کے رکن ہوں تو اکثر ٹریڈ یونین اپنے ارکان کی نمائندگی کرتے ہوئے مذاکرات کرتی ہے۔
تنخواہ عام طور پر مہینے میں ایک بار ایک مقررہ تاریخ پر بینک اکاؤنٹ میں ادا کی جاتی ہے۔ ملازم کو تنخواہ کی سلپ بھی ملتی ہے جس پر تنخواہ اور ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات لکھی ہوتی ہیں۔
ماخذ: SSB
ٹیکس
ناروے کے معاشرتی ماڈل کا مکمل دارومدار اس پر ہے کہ ملک کے عوام مختلف ٹیکس اور محصولات ادا کریں۔ ٹیکس اور محصولات سے ہمارے فلاحی فوائد کے لیے بھی رقم مہیا ہوتی ہے۔ ناروے میں کام کرنے والے سب لوگ اپنی رہائشی بلدیہ اور مرکزی حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ آجر بھی بلدیہ اور مرکزی حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
سال میں ایک کم از کم رقم سے زیادہ آمدن کمانے والے سب لوگ ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہیں۔ سب لوگوں کو برابر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوتا۔ زیادہ کمانے والے لوگ زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ کم کمانے والے لوگ کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اس کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ امیر لوگ معاشرے کے لیے زیادہ رقم دیں۔
جب آپ کام شروع کرنے والے ہوں تو آجر کو یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ وہ کتنا ٹیکس کاٹے گا۔ نارویجن ٹیکس ایڈمنسٹریشن یہ حساب لگاتی ہے کہ آپ کتنا ٹیکس ادا کریں گے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ نارویجن ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو آپ کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوں۔ آپ نارویجن ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی ویب سائیٹ پر اپنے بارے میں تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور ان میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ آپ کا آجر آپ کا ٹیکس کارڈ ڈیجیٹل طور پر حاصل کرتا ہے۔
آجر پر لازم ہے کہ ملازم کی کل تنخواہ میں سے ٹیکس کاٹ کر پھر تنخواہ ادا کرے۔ آجر ٹیکس میں کاٹی گئی رقم حکومت کو بھیجتا ہے۔
ٹیکس ریٹرن
آپ جو ٹیکس ادا کریں گے، اس کا حساب ان معلومات کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے جو نارویجن ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو آپ کے بارے میں حاصل ہوں۔ مارچ/اپریل میں سب لوگوں کو پچھلے سال میں اپنی آمدنیوں وغیرہ کی تفصیل (ٹیکس ریٹرن) ملتی ہے۔ یہ تفصیل ڈیجیٹل ذریعے سے فراہم ہوتی ہے اور آپ کو اعداد چیک کرنے کے لیے www.skattetaten.no پر لاگ ان کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ ٹیکس میں زیادہ رقم ادا کر چکے ہوں تو آپ کو رقم واپس ملتی ہے۔ اگر آپ نے ٹیکس میں کم رقم ادا کی ہو تو آپ کو بل ملتا ہے جو آپ کو ادا کرنا ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ
کام کا معاہدہ
کسی جگہ ملازم رکھے جانے والے سب لوگوں کو کام کے تحریری معاہدے کا حق حاصل ہے۔ ملازم اور آجر دونوں معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ماحولˏکار کے قانون میں لکھا ہے کہ کام کے معاہدے میں کونسی تفصیلات شامل ہونا ضروری ہے۔ اس میں عہدے کی وضاحت، تنخواہ اور کام کے وقت کا ذکر ہونا بھی ضروری ہے۔
بلیک کام
بلیک کام کا مطلب کانٹریکٹ کے بغیر اور ٹیکس ادا کیے بغیر کام کرنا ہے۔ اس صورت میں آجر بطور آجر اپنے ذمے ٹیکس اور ملازم کے لیے نیشنل انشورنس ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔ بلیک کام غیر قانونی ہے اور اسے مالی جرم تصور کیا جاتا ہے۔ آجروں اور ملازمین، دونوں کو بلیک کام کی وجہ سے سزا مل سکتی ہے۔
بلیک کام غیر اخلاقی بھی ہے۔ جو ملازم ٹیکس ادا نہیں کرتا، وہ معاشرے کی طرف اپنا فرض ادا نہیں کرتا۔ ہر سال حکومت کو بلیک کام کی وجہ سے ٹیکس کی آمدن، آجروں کے ٹیکس اور نیشنل انشورنس ٹیکس میں کئی ملین کرونر کا نقصان ہوتا ہے۔ یہ وہ رقم ہے جسے فلاحی فوائد کا خرچ اٹھانے کے لیے استعمال ہونا چاہیے تھا۔
غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہونے کے ساتھ ساتھ بلیک کام ملازم کے لیے بہت زیادہ اثرات بھی رکھتا ہے:
- بیماری کے دوران تنخواہ نہیں ملتی
- تفریحی چھٹیوں کے پیسے نہیں ملتے
- پنشن پوائنٹس نہیں بنتے
- بیروزگاری کی صورت میں وظیفہ لینے کا حق نہیں ہوتا
- کام پر حادثے کی انشورنس نہیں ہوتی
- بینک سے قرض لینا ممکن نہیں ہوتا
- نہ کام کا معاہدہ - نہ کام ختم کرنے پر سرٹیفکیٹ - نہ کام کے تجربے کا ثبوت - کسی اور جگہ کام ملنا مشکل ہوتا ہے
آپس میں بات کریں
- آپ کے وطن میں ٹیکس کا نظام کیسا ہے؟
- اگر عوام ٹیکس ادا نہ کرتے تو نارویجن معاشرے کے لیے اس کے اثرات کیا ہوتے؟
- کام کا تحریری معاہدہ کیوں اہم ہے؟
- فرد کے لیے بھی اور معاشرے کے لیے بھی بلیک کام کے اثرات پر بات چیت کریں۔
درست جواب چنیں
کل (گروس) تنخواہ سے کیا مراد ہے؟
درست جواب چنیں
تنخواہ کی سلپ کیا ہوتی ہے؟
درست جواب چنیں
بلیک کام سے کیا مراد ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟