اہم دن اور مقدّس دن
اہم دن اور مقدّس دن
نئے سال کا پہلا دن
نئے سال کا پہلا دن یکم جنوری ہے۔ اسے نارویجن میں 1. nyttårsdag کہتے ہیں۔ اس دن دکانیں بند ہوتی ہیں، بہت سے لوگوں کو کام سے چھٹی ہوتی ہے اور بچوں کو سکول سے چھٹی ہوتی ہے۔
سامیوں کا قومی دن
6 فروری کو فن لینڈ، ناروے، روس اور سویڈن کے سامی لوگ سامیوں کا قومی دن مناتے ہیں۔ یہ ناروے میں جھنڈا لہرانے کا سرکاری دن ہے لیکن اس دن چھٹی نہیں ہوتی۔
یوم نسواں
8 مارچ عالمی یوم نسواں ہے۔ یہ دن ناروے میں پہلی بار 1915 میں منایا گیا۔ 1970 کی دہائی میں بہت سے لوگ برابری اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تھے اور ناروے میں 1972 سے ہر سال عالمی یوم نسواں منایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ 8 مارچ کے جلوس میں شامل ہوتے ہیں اور تقاریر اور اپیلیں کی جاتی ہیں۔ 8 مارچ سرکاری تعطیل نہیں ہے۔
ایسٹر
ایسٹر مارچ یا اپریل میں آتا ہے۔ ایسٹر ہر سال مختلف تاریخوں پر آتا ہے۔ ایسٹر ایک عیسائی تہوار ہے جو حضرت عیسی کی وفات اور دوبارہ جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ناروے میں رہنے والے بہت سے لوگ ایسٹر کو خاص طور پر مذہب سے وابستہ نہیں سمجھتے بلکہ ان کے نزدیک یہ طویل سردیوں کے بعد کچھ چھٹیاں گزارنے کا موقع ہوتا ہے۔
ایسٹر میں جمعرات، جمعہ اور ایسٹر ڈے اور ایسٹر سے اگلا دن مقدس دن ہیں۔ دکانیں بند ہوتی ہیں اور بہت سے لوگوں کو ان دنوں میں کام سے چھٹی ہوتی ہے۔ سکول کے بچوں کو پورا ایسٹر چھٹیاں ہوتی ہیں اور بہت سے ملازمت پیشہ لوگ مقدس دنوں کے علاوہ بھی چھٹیاں لے لیتے ہیں۔
یوم صعود مسیح (kristi himmelfartsdag) اور پینٹی کوسٹ (pinse)
یوم صعود مسیح اور پینٹی کوسٹ بھی دو عیسائی تہوار ہیں۔ یوم صعود مسیح ایسٹر کے 40 دن بعد آنے والی جمعرات کو کہتے ہیں۔ یوم صعود مسیح کے 10 دن بعد پینٹی کوسٹ آتا ہے۔ یوم صعود مسیح پر اور پینٹی کوسٹ سے اگلے دن پر بہت سے لوگوں کو چھٹی ہوتی ہے اور دکانیں بند ہوتی ہیں۔
محنت کشوں کا دن
1 مئی محنت کشوں کا عالمی دن (لیبر ڈے) ہے۔ بہت سے لوگ اس دن جلوس میں شامل ہوتے ہیں اور اظہار کرتے ہیں کہ ان کے نزدیک کونسے سیاسی معاملات اہم ہیں۔ 1 مئی کو سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور دکانیں بند ہوتی ہیں۔
ناروے کا قومی دن
17 مئی ناروے کا قومی دن ہے۔ اس دن ہم 17 مئی 1814 کو ملک کے اپنا آئین اختیار کرنے کی خوشی مناتے ہیں۔ 17 مئی سب سے بڑھ کر بچوں کا دن ہے۔ بارنے ہاگے اور سکول کے تقریباً سبھی بچے اچھے کپڑے پہن کر جلوس میں شامل ہوتے ہیں، نارویجن جھنڈا لہراتے ہیں اور گیت گاتے ہیں۔ جلوس میں خوبصورت وردیوں میں ملبوس مارچنگ بینڈز بھی ہوتے ہیں۔ بہت سے بچے ان بینڈز میں ساز بجا رہے ہوتے ہیں۔
17 مئی کو عام طور پر بچے چاہے کتنی ہی زیادہ آئس کریم اور ساسیج کھانا چاہیں، انہیں اس کی اجازت ہوتی ہے۔ ناروے میں بچے بہت شوق سے اس دن کا انتظار کرتے ہیں۔ 17 مئی کو سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور دکانیں بند ہوتی ہیں۔
کرسمس
دسمبر میں ناروے میں بہت سے لوگ کرسمس مناتے ہیں۔ کرسمس ایک عیسائی تہوار ہے جو حضرت عیسی' کی پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ کرسمس اور اس کی رسوم اکثر لوگوں کے لیے ایک اہم روایت ہیں۔ لوگ بالعموم اپنے خاندان کے ساتھ مل کر کرسمس مناتے ہیں۔
24 دسمبر کو ہم julaften کہتے ہیں۔ اس شام کو رشتہ داروں کے ساتھ روایتی کرسمس ڈنر کھانا عام ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں اس سلسلے میں مختلف روایات ہیں۔ اکثر خاندانوں کی اپنی خاص روایات بھی ہوتی ہیں اور انہیں یہ روایات برقرار رکھنا اہم لگتا ہے۔ اس شام ایک دوسرے کو تحائف دینا عام ہے یعنی کرسمس کے تحائف۔
کرسمس کا دن اور کرسمس سے اگلا دن (باکسنگ ڈے) مقدّس دن ہیں۔ ان دنوں میں دکانیں بند ہوتی ہیں اور بہت سے لوگوں کو کام سے چھٹی ہوتی ہے۔ سکول کے بچوں کو کرسمس کے سارے عرصے میں چھٹیاں ہوتی ہیں اور بہت سے ملازمت پیشہ لوگ مقدّس دنوں کے علاوہ کچھ اور چھٹیاں بھی لیتے ہیں۔
نئے سال سے پچھلی شام
سال کا آخری دن 31 دسمبر ہے۔ اس شام کو ہم nyttårsaften (نئے سال سے پچھلی شام) کہتے ہیں اور بہت سے لوگ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر یہ شام مناتے ہیں۔ آدھی رات کو ہم اکثر اندھیرے آسمان کو راکٹوں اور آتشبازی سے روشن ہوتا دیکھتے ہیں۔ 31 دسمبر کو چھٹی نہیں ہوتی۔
وہ روایات اور اہم دن جو کیلنڈر میں نہیں لکھے ہوتے: سالگرہ، شادی، بپتسمہ، تصدیق عیسائیت اور تدفین۔
آپس میں بات کریں
- آپ پہلے سے کن اہم دنوں سے واقف ہیں؟ آپ کے مشاہدے کے مطابق یہ دن کیسے منائے جاتے ہیں؟
- لوگ مختلف اہم دن کیوں مناتے ہیں؟
- آپ کے لیے کونسے دن اہم ہیں؟ اب جبکہ آپ ناروے میں رہتے ہیں، ان دنوں کو منانے میں کیا فرق آئے گا؟
- کیا یہ سوچا جا سکتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بالخصوص ناروے میں اہم دنوں کے طور پر منائے جانے والے دن آپ کے لیے اہم ہو جائیں گے؟
درست جواب چنیں
کونسے دنوں پر چھٹی نہیں ہوتی؟
درست جواب چنیں
ناروے کا قومی دن کس تاریخ پر آتا ہے؟
درست جواب چنیں
ہم سال کے آخری دن کو کیا کہتے ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر چنیں
ان میں سے کونسے اہم دن پر ناروے میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے؟