صحت

  • آپ کے لیے اچھی صحت کا کیا مطلب ہے؟
  • ایک ملک کے باشندوں کی صحت کی ذمہ داری کس پر ہوتی ہے؟
  • ہم اپنی صحت برقرار رکھنے کے لیے خود کیا کر سکتے ہیں؟
  • کیا ناروے میں رہتے ہوئے اپنی صحت برقرار رکھنے کے لیے آپ کو ان باتوں سے کچھ مختلف باتیں ذہن میں رکھنی ہوں گی جو آپ اپنے ملک میں رہنے کے دوران کرتے تھے؟
  • جب آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو آپ کی کیا توقعات ہوتی ہیں؟
  • آپ کے خیال میں کن حالات میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے؟

اچھی صحت - محض بیماری کے نہ ہونے سے بڑھ کر؟

کچھ لوگ کہیں گے کہ اچھی صحت کا مطلب یہ ہے کہ انسان بیمار نہ ہو۔ کچھ لوگ کہیں گے کہ اچھی صحت کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے حالات اچھے ہوں اور وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہو۔ اچھی صحت کی تعریف کرنے کے یہ دونوں طریقے درست ہیں۔ جن معاشروں میں خطرناک بیماریاں اور غربت زندگی کا ایک بڑا حصہ ہوں، وہاں شاید پہلی تعریف زیادہ عام ہو۔ جبکہ دوسرے معاشروں میں جہاں زیادہ تر بیماریوں کی دوائیاں مل جاتی ہوں اور سب لوگوں کے لیے ضروری طبی مدد حاصل کرنا ممکن ہو، وہاں بہت سے لوگوں کی رائے یہ ہو گی کہ اچھی صحت کا مطلب محض جسمانی اور نفسیاتی طور پر صحتمند ہونے سے بڑھ کر کچھ ہے۔

ہماری صحت کی ذمہ داری کس پر ہے؟

پہلے لوگ اکثر یہ سوچتے تھے کہ مریضوں کی صحت کی ذمہ داری نظامˏصحت پر ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں یہ سوچ زیادہ عام ہو گئی ہے کہ ہماری صحت کی بہت زیادہ ذمہ داری خود ہم پر ہے۔ ہم جس طرح اپنی زندگی جینے کا انتخاب کریں، اس سے ہماری صحت پر اثر پڑتا ہے۔ نظام صحت کی ذمہ داری مشورہ اور رہنمائی دینا ہے لیکن ان مشوروں پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر، ڈاکٹر سے یا کیمسٹ سے ملتی ہیں۔

آئیگل: میری ناک بند ہے اور سر میں درد ہے۔
ڈاکٹر: ضرور آپ کو زکام ہو گیا ہے۔ کیا آپ کے گلے میں بھی درد ہے؟
آئیگل: نہیں، کوئی خاص درد نہیں لیکن تھوڑی سی کھانسی ہے۔
ڈاکٹر: یہ ضرور ہفتے بھر میں ٹھیک ہو جائے گا۔ اگر اگلے ہفتے کے آخر تک آپ کی طبیعت بہتر نہ ہو تو آپ دوبارہ ملاقات کا وقت لے لیں۔
آئیگل: تو کیا آپ مجھے دوائیاں نہیں دیں گے؟

بہت سے ملکوں میں مریض اس چیز کے عادی ہیں کہ ڈاکٹر ایک بااختیار شخص ہوتا ہے جو علاج کا فیصلہ کرتا ہے۔ مریضوں کا عام تجربہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر سے ملاقات کے بعد انسان کبھی دوائیوں کے بغیر واپس نہیں جاتا۔ ناروے میں یہ عام ہے کہ مریض اور ڈاکٹر علاج اور خبرگیری کے مختلف امکانات پر بات چیت کرتے ہیں۔

Tips til undervisningen

Snakk sammen

Stikkord til diskusjonen: ha energi og overskudd, ikke være syk, føle velvære, fysisk kontra psykisk helse, bruk av medisiner, kroniske sykdommer, forebygging, livsstil, kosthold, trening, alkoholvaner, tobakk, informasjon, tannhelse, smittevern, økonomiens betydning for valgmulighetene, påkledning, forkjølelse

Snakk sammen om deltakernes forventninger til legebesøk, hva de er vant til fra tidligere og hva de kan forvente i Norge.

Snakk om kunstverket

Maleri. Mor ved sengen til sin syke datter.
Foto: Nasjonalmuseet/Børre Høstland «Det syke barn» malt av Edvard Munch (1885–1886).

Tips til undervisninga

Snakk saman

Stikkord til diskusjonen: ha energi og overskot, ikkje vere sjuk, kjenne velvære, fysisk kontra psykisk helse, medisinbruk, kroniske sjukdomar, førebygging, livsstil, kosthald, trening, alkoholvanar, tobakk, informasjon, tannhelse, smittevern, kva økonomi har å seie for ein person sine valmoglegheiter, påklednad, forkjøling

Snakk saman om kva deltakarane ventar seg av eit legebesøk, kva dei er vane med frå før og kva dei kan vente i Noreg.

Snakk om kunstverket

Maleri. Mor ved sengen til sin syke datter.
Foto: Nasjonalmuseet/Børre Høstland «Det syke barn» malt av Edvard Munch (1885–1886).