گھر اور سکول کا باہمی تعاون
گھر اور سکول کا باہمی تعاون
بیٹی: یہ میری ٹیچر کا خط ہے۔ آپ کو اگلے ہفتے پراگریس انٹرویو پر آنا ہو گا۔
دادی: تمہاری ٹیچر نے خط کیوں لکھا ہے؟ کیا تم نے کوئی غلط حرکت کی ہے؟
بیٹی: نہیں، یہ ٹیچر کے ساتھ عام بات چیت ہو گی۔ کلاس کے سب بچوں کو یہ خط ملا ہے۔
دادی: کیا تم نے واقعی کچھ غلط نہیں کیا؟ جب میں سکول میں تھی تو والدین کی ٹیچر سے صرف تب بات ہوتی تھی جب بچوں نے کوئی غلط حرکت کی ہو۔
ماں: اب ایسا نہیں ہے۔ میں پسند کروں گی کہ میں ٹیچر سے بات کروں اور مجھے پتہ چلے کہ سب کیسا جا رہا ہے۔ مجھے سکول کے کام کے بارے میں کچھ سوال بھی پوچھنے ہیں۔
بجوں کی اولّین ذمہ داری والدین پر ہے۔ پھر بھی بچوں اور نوعمر افراد کے لیے یہ اچھا ہوتا ہے کہ والدین پرورش اور تعلیم کے معاملے میں بارنے ہاگے اور سکول کے ساتھ باہمی تعاون رکھیں۔
والدین اور سکول خود بچے کے ساتھ مل کر دھیان رکھیں گے کہ بچہ وہ سب سیکھ رہا ہے جو اس کے لیے ضروری ہے۔ سال میں کم از کم دو بار طالبعلم، والدین اور استاد تعلیمی پیش رفت اور سکول میں طالبعلم کے حالات کے متعلق آپس میں بات چیت کریں گے۔
یہ اہم ہے کہ والدین سکول کی طرف سے بھیجی گئی تمام تحریری معلومات کو پڑھیں اور سمجھیں۔ اگر والدین کو کسی قسم کی وضاحت درکار ہو تو والدین استاد سے یا سکول میں کسی اور سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپس میں بات کریں
- اس کا کیا مطلب ہے کہ سکول سب کے لیے ایک اچھی جگہ ہو گا؟
- مل کر فیصلے کرنے اور مل کر ذمہ داری اٹھانے کا کیا مطلب ہے؟
کبھی کبھار اس طرح تعاون نہیں ہو پاتا جیسے ہم چاہتے ہیں۔ اس بارے میں والدین اور سکول کے خیالات مختلف ہو سکتے ہیں کہ کیا اہم اور درست ہے۔ ایک اور مسئلہ یہ ہو سکتا ہے کہ سکول اور والدین کی ایک دوسرے سے توقعات مختلف ہوں۔ کچھ اساتذہ ایسی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہیں:
- والدین اپنے لیے رکھی گئی میٹنگوں اور طالبعلم کے متعلق پراگریس انٹرویو (تعلیمی پیش رفت پر بات چیت) کے لیے نہیں آتے۔
- والدین گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو اپنے وطن لے جاتے ہیں۔ اگست میں سکول شروع ہونے کے وقت تک وہ واپس نہیں آئے ہوتے۔ بچے کچھ ہفتوں یا مہینوں کی تاخیر سے سکول میں واپس آتے ہیں۔
- ناروے میں پیدا ہونے والے بچے سکول شروع کرتے ہوئے نارویجن زبان میں کمزور ہوتے ہیں۔
- والدین نہیں چاہتے کہ طالبعلم سکول سے باہر ہونے والی تعلیم مثلاً کیمپ سکول میں شریک ہوں۔
- طالبعلموں کو فزیکل ایجوکیشن یا تیراکی کی تربیت میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ملتی۔
- کچھ والدین ایسے فیصلے کیوں کرتے ہیں؟
- بچوں کے لیے اس کا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے؟
- ان مسائل کے ممکنہ حلوں پر بات کریں۔
درست جواب چنیں
سکول میں طالبعلم کے حالات اور اس کی تعلیمی پیش رفت کے بارے میں استاد، طالبعلم اور والدین کی بات چیت کتنی کثرت سے ہوتی ہے؟
درست جواب چنیں
استاد کے ساتھ بات چیت میں کن چیزوں پر بات ہوتی ہے؟
درست جواب چنیں
کبھی کبھار باہمی تعاون اس طرح نہیں ہو پاتا جیسے ہماری خواہش ہوتی ہے۔ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ کئی جواب درست ہیں۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟