بقائے وسائل کے ساتھ ترقی
وڈیو دیکھیں
بقائے وسائل کے ساتھ ترقی
اقوام متحدہ کے بقائے وسائل کے اہداف سے مراد دنیا بھر میں ایسی ترقی کے لیے مشترکہ منصوبہ ہے جس کے ساتھ وسائل کو سلامت رکھا جا سکے۔ اس منصوبے کے اہداف یہ ہیں کہ 2030 تک ہم مل کر غربت کا خاتمہ کریں، مختلف قسموں کی عدم برابری کو شکست دیں اور آب و ہوا کی تبدیلیوں کو روکیں۔
آب و ہوا کی تبدیلیاں
موسم اور آب و ہوا میں فرق ہے۔ موسم وہ ہے جو ہم کسی بھی دن اپنی کھڑکی سے جھانک کر یا باہر نکل کر دیکھتے ہیں جبکہ آب و ہوا یا کلائمیٹ لمبے عرصے تک موسمی اعدادوشمار کی اوسط کو کہتے ہیں۔ پچھلے سو سالوں میں زمین کی آب و ہوا میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں۔ دنیا میں آب و ہوا کے اکثر محققین کی رائے یہ ہے کہ انسانوں کی طرف سے کاربن گیسوں کا اخراج ان بڑی بڑی اور تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کا باعث ہے جو ہم آج دیکھ رہے ہیں۔
ہم جو تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:
- کرّۂ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
- سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے اور سمندر کی تیزابیت بڑھ رہی ہے۔
- برف پگھل رہی ہے۔
- بارش اور برفباری کی نوعیت بدل رہی ہے اور شدید موسمی حالات زیادہ اکثر رونما ہو رہے ہیں۔
قابل تجدید وسائل
قابل تجدید وسائل کا مطلب وہ قدرتی وسائل ہیں جو خود بخود دوبارہ مہیا ہو جاتے ہیں۔ انسان ان وسائل کو استعمال کر سکتے ہیں لیکن اگر درست استعمال کیا جائے تو یہ وسائل ختم نہیں ہوتے۔
قابل تجدید وسائل کی مثالیں:
- جانور، درخت اور پودے
- بارش اور برفباری، ہوا اور پانی
- سورج کی شعاعیں
ان وسائل کی مثالیں جو قابل تجدید نہیں ہیں:
- تیل
- گیس
- کوئلہ
کم فاصلے سے آنے والی خوراک
کم فاصلے سے آنے والی خوراک وہ ہے جو صارف کے قریب پیدا ہوتی ہے۔ جب خوراک مقامی علاقے میں پیدا ہو تو ٹرانسپورٹ کی ضرورت کم پڑتی ہے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بہت کمی آتی ہے۔ مقامی علاقے میں پیدا ہونے والی خوراک پر نظر رکھنا بھی آسان ہے۔ مثال کے طور پر ہم فصلوں پر دوائیوں کے چھڑکاؤ، گوشت اور مچھلی کی صنعت میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال اور جانوروں کے پلنے کے حالات کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
آپس میں بات کریں
- آب و ہوا کی تبدیلیوں کے بارے میں بات کریں۔ آپ کے وطن میں یہ تبدیلیاں کیسے محسوس کی جا رہی ہیں؟ یہاں ناروے میں یہ تبدیلیاں کیسے محسوس کی جا رہی ہیں؟
- قابل تجدید وسائل کے بارے میں بات کریں۔ جب انسان ان وسائل کو اس سے کہیں زیادہ تیزی سے استعمال کریں جتنا وقت فطرت کو تجدید کے لیے چاہیے تو کیا ہوتا ہے؟
- کم فاصلے سے آنے والی خوراک کے فوائد اور نقصانات پر بات کریں۔
- کیا یہ اہم ہے کہ ایک ملک خود کفیل ہو؟ یہ کیوں اہم ہے یا کیوں اہم نہیں ہے؟
- اقوام متحدہ کے بقائے وسائل کے اہداف پر بات کریں۔ کیا آپ کے خیال میں ان میں سے کچھ اہداف دوسروں کی نسبت زیادہ اہم ہیں؟ کیا پوری دنیا اس منصوبے سے متفق ہے؟
درست جواب چنیں
آب و ہوا یا کلائمیٹ سے کیا مراد ہے؟
درست جواب چنیں
آب و ہوا کے اکثر محققین کی رائے میں ہم آب و ہوا میں جو تیزی سے اور بڑی بڑی تبدیلیاں آتی دیکھ رہے ہیں، ان کی وجہ کیا ہے؟
درست جواب چنیں
قابل تجدید وسیلہ کیا ہوتا ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر پر کلک کریں
کونسی تصویر ایسا وسیلہ دکھا رہی ہے جس کی تجدید نہیں ہو سکتی؟